ایران نے یورونیم کی 3.6 فیصد افزودگی کی مقدار کو چار گنا بڑھادیا

نظنز، 20 مئی، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے ترجمان نے کہاہے کہ ایران نے 3 اعشاریہ 67 فیصد یورونیم پیداواری کی مقدار کو چار گنا افزودہ کر دیا ہے۔

یہ بات "بہروز کمالوندی" نے ایرانی شہر نظنز میں واقع جوہری ری ایکٹر کے کمپلیکلس "احمدی روشن" میں صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے یورونیم افزودگی کی مقدار کو چار گنا اضافہ کرنے کا جوہری معاہدے کے دوسرے فریقین کیلئے ایک واضح پیغام ہے کہ ایران ان ہی سینٹری فیوجوں سے اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھا سکتا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری شعبے کے ماہرین کی صلاحیتوں کے بھروسے پر ہم مختصر عرصے میں اپنی یورونیم کی پیداواری کو 300 کلوگرام تک اضافہ کرسکیں گے۔
ایران کے جوہری ادارے کے ترجمان نے کہا کہ اگر یوریی فریقین چاہتے ہیں کہ ایران اپنی یورونیم کو جوہری معاہدے کے مقررہ مقدار کے مطابق افزودہ کرے ان کو ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے مناسب اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@