کبھی ایرانیوں کو دھمکی نہ دے، ظریف کا ٹرمپ کو انتباہ

تہران، 20 مئی، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کیخلاف امریکی صدر کی حالیہ ہرزہ سرائیوں کے رد عمل میں کہا ہے کہ کبھی ایرانی عوام کو دھمکی نہ دے بلکہ لوگوں کا احترام کرنے کو آزماؤ جو موثر ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کبھی ایران کیخلاف معاشی دہشتگردی اور نسلوں کو تباہ کرنے کی پالیسیوں سے باز نہیں آئے گا۔
"محمد جواد ظریف" نے اپنے ٹوٹئر پیغام میں ایران کیخلاف ٹرمپ کی حالیہ ہرزہ سرائیوں کے رد عمل میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ٹیم بی کی خام خیالی اور ان کیجانب سے امریکہ کو ایران کیخلاف جنگ کیلئے اکسانے کی آڑ سے جس بات کو پانے کیلئے پُرامید ہے جو "اسکندر"، "چنگیز" اور ان جیسے جارجیت پسند لوگ، اسے حاصل کرنے میں ناکام ہو چکے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام سالوں سال سے اب تک عزت اور سربلندی کیساتھ جی رہے ہیں اور جارجیت پسند لوگ بھی چلےگئے ہیں۔
ظریف نے مزید کہا کہ امریکی صدر کبھی ایران کیخلاف معاشی دہشتگردی اور نسلوں کو تباہ کرنے کی پالیسیوں سے باز نہیں آئے گا۔
انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی ایرانی عوام کو دھمکی نہ دے بلکہ لوگوں کا احترام کرنے کو آزماؤ جو موثر ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے پیر کے روز ایران کیخلاف اپنی دشمن پالیسی کے تسلسل میں اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اگر ایران کو جنگ کرنے کا ارادہ ہے تو وہ جان لے کہ یہ جنگ اس کا اختتام ہوگا، کبھی دوبارہ امریکہ کو دھمکی نہ دیں۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@