اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر کی ایران میں افغان مہاجریں کی حمایت کی تعریف

کرمان، 20مئی، ارنا - اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR) کے نمائندے نے ایران میں غیرملکی پناہ گزینوں خاص طور پر افغان مہاجریں کی حمایت کی تعریف کی.

ایوو فریسن' Ivo Freijsen' نے کہا کہ میری تشویشوں میں سے ایک یہ ہے کہ یہ پابندیاں پناہ گزینوں کی زندگی اور معیشت پر منفی اثر ڈالے تو اس مسئلے کے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایران میں پابندیوں کی وجہ سے ہونے والے مالی اور بینکی مسائل، کسی حد تک حل ہو گئے ہیں.
فریسن نے کہا کہ افغان قوم کے بے گھر ہونے سے 40 سال گزرتا ہے اور یہ لوگ ابھی بھی ایران کے میہمان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغان مہاجروں کے لئے میزبان ملک ہے لہذا عالمی امدادوں کو راغب کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے.
'UNHCR ' کے عہدیدار نے کہا کہ امید ہے کہ افغان معاشرے کی صورتحال بہتر ہو جائے گی تا کہ یہ لوگ بہتر زندگی کیلئے اپنے وطن میں واپس آئیں.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@