ایران چینی سیاحوں کے لئے اہم منزل قرار

بیجنگ، 20 مئی، ارنا - نائب چینی وزیر ثقافت اور سیاحت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران چینی سیاحوں کے لئے ایک بڑی منزل کے طور پر ابھر سکتا ہے.

«ژنگ شی لانگ» نے پیر کے روز ارنا نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے چینی سیاحوں کے لئے معلومات کی رسائی اور سہولتوں میں اضافہ ہونا چاہئے.
انہوں نے مزید کہا کہ ویزوں کے حصول کو آسان بنانا سیاحوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک بڑا قدم ہے اور ہمیں امید ہے کہ ایران اس حوالے سے چینی سیاحوں کے لئے مزید سہولیت فراہم کرے گا.
چینی عہدیدار نے کہا کہ سہولتوں میں اضافے سے سیاحوں کی ایران آمد میں بھی اضافہ ہوگا جس کی مدد سے چینی شہری ایران کی عظیم تہذیب و ثقافت سے مزید روشناس ہوں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور چین ثقافتی، آرٹس، تجارتی اور معاشی شعبوں میں مشترکہ تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں.
ژنگ شی لانگ نے ایران اور چین کے درمیان سیاحت کی توسیع کے لئے ٹور آپریٹرز اور گائیڈز کی مشترکہ تربیت پر زور دیا.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@