ایرانی خطاطوں کی بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی

تہران، 20 مئی، ارنا – ایرانی فنکاروں نے ترکی میں منعقدہ 11 ویں بین الاقوامی خطاطی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ ایوارڈز اپنے کرلیے.

تفصیلات کے مطابق، ایران کے 12 نامور خطاطوں کی اعزازی تقریب گزشتہ روز ترکی میں واقع اسلامی کانفرنس تنظیم (او۔آئی۔سی) کے تحقیقی ادارہ برائے اسلامی تاریخ،فنون اور ثقافت (ارسیکا) میں منعقد ہوئی.
ارسیکا (IRCICA)کا مرکز، ہر تین سال ایک بار ان مقابلوں کا انعقاد کرتا ہے.
یاد رہے کہ 11 ویں بین الاقوامی خطاطی مقابلوں کا 19 مئی کو ترکی شہر استنبول میں انعقاد کیا گیا جس میں 38 ممالک سے 613 خطاطوں نے حصہ لیا.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@