ایرانی دارالحکومت میں 2 ٹن منشیات پکڑ لی گئیں

تہران، 20 مئی، ارنا – ایرانی دارالحکومت تہران کے مغربی علاقے میں 2 ٹن اور 293 کلوگرام منشیات کو پکڑ لیا گیا.

یہ بات تہران کے مغربی علاقے کے پولیس چیف بڑیگیڈیئر "محسن خانچرلی" نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ دارالحکومت کے مغربی علاقے میں اسمگلر عناصر کی موجودگی سے متعلق حساس معلومات ملیں جس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا.
بڑگیڈیئڑ خانچرلی نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران ایک ٹن اور 950.200 کلوگرام افیون، 58 کلوگرام ہیروئن، 155 کلوگرام کینابیس،34.865 کلوگرام گلاس اور 96 کلوگرام مورفین برآمد کرکے اسمگلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا گیا اور اس حوالے سے چار ملزموں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@