پاکستان کا ایران امریکہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد، 20 مئی، ارنا - پاکستانی وزیر خارجہ نے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے.

«شاہ محمود قریشی» نے کویت کے سرکاری دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، خطے میں امن و استحکام کے حق میں ہے اسی لئے ہم کشیدگی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنے پر آمادہ ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد علاقے میں موجودہ کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے جس کے لئے مدد کرنے پر آمادہ ہے.
یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ دنوں ایران امریکہ کشیدگی اور خلیج فارس میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نقل و حرکت خطی کشیدگی میں اضافہ کرے گی.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@