ایرانی کھیلاڑی کی عالمی ٹائیکوانڈو مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل

تہران، 19 مئی، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیلاڑی "سروش احمدی" نے برطانیہ میں منعقدہ عالمی ٹائیکوانڈو مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، برطانوی شہر "مانچسٹر" میں عالمی تائیکوانڈو مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں 150 ملکوں سے 975 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا۔
ہونے والے مقابلوں میں ایرانی ٹائیکوانڈو کھیلاڑی سروش احمدی نے -63 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل میچ میں چینی حریف کے سامنے کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکے اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹائیکوانڈو ٹیم نے مجموعی طور پر ان مقابلوں میں دو چاندی اور ایک کانسی کے تمغے جیت لیے۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@