ایران نے ورلڈ کراٹے لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

تہران،19 مئی، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی کراٹے ٹیم نے ترکی میں منعقدہ ورلڈ کراٹے لیگ مقابلوں میں 6 طلائی اور 3 کانسی کے تمغوں کیساتھ اس ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

ورلڈ کراٹے لیگ مقابلوں کا ترکی کے شہر استنبول میں 103 ممالک کے 1813 کھیلاڑیوں کی شرکت سے انعقاد کیا گیا۔
ہونے والے مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کراٹے ٹیم کے کھیلاڑیوں نے مجموعی طور پر 9 مختلف تمغوں کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ترکی کی ٹیم نے 4 طلائی،2 چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ جاپان کی ٹیم نے ایک طلائی، 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@