ورلڈ کراٹے لیگ مقابلوں میں ایرانی خواتین کی اعلی کار کردگی

تہران، 19 مئی، ارنا- ترکی میں منعقدہ ورلڈ کراٹے لیگ مقابلوں میں خاتون ایرانی کھیلاڑیوں "طراوت خاکسار" اور "حمیدہ عباسعلی" نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو طلائی کے تمغے جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق، ورلڈ کراٹے لیگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز جمعہ کے روز 102 ممالک کے 813 نمائندوں کی شرکت سے ترکی کے شہر استنبول میں انعقادکیا گیا۔
ہونے والے مقابلوں میں ایرانی خاتون "طراوت خاکسار" نے – 55 کلوگرام کی کیٹیگری میں فائنل مرحلے میں اپنی چینی تائپی کی حریف کو 5- 0 نتیجے کے ساتھ شکست دے کر اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
اس کے علاوہ خاتون ایرانی کیھلاڑی "حمیدہ عباسعلی" نے +68 کلوگرام کی کیٹیگری میں فائنل مرحلے میں اپنی جاپانی حریف کو جارحانہ انداز میں ہرا دے کر ایک طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@