ایران مخالف امریکی پابندیوں کے سامنے ترکی کا ارادہ مضبوط ہے

تہران، 19 مئی، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات ترک سفیر نے ایران میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران مخالف امریکی پابندیوں کے سامنے مضبوط ارادہ رکھتا ہے۔

یہ بات "دریا اورس" نے ایران کے ثقافتی ورثے، دستکاری اور سیاحتی ادارے کے سربراہ "علی اصغر مونسان" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں سرمایہ کاری کے بہت اچھے مواقع موجود ہیں جن کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو کم کرنے سے بے شک ترک سرمایہ کاروں کو ایران کے اقتصادی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسبی رکھتے ہیں۔
ترک سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان سیاحتی صنعت کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاحتی صنعت کی توسیع کے ذریعے دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کو اچھی طرح پہچان سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترک عوام، ایران کی سیاحتی دلچسبیوں اور خوبصورت مقامات سے اچھی طرح واقف نہیں ہیں اور ہم مناسب اشتہارات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر ایران کے ثقافتی ورثے، دستکاری اور سیاحتی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ایران میں متنوع موسم اور قدرتی مناظر سمیت بہت سارے تاریخی مکانات، صحت کی سہولیات اور مذہبی مقامات موجود ہیں لہذا ایران، سیاحوں کے سفر کا ایک اچھا مقصد بن سکتا ہے۔
انہوں نے ایران میں سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے مختلف علاقوں میں ایکوٹورازم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@