ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں1.5 ٹن منشیات برآمد

زاہدان، 19 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں سیکورٹی فورسز نے ملک کے جنوب مشرقی شہر زاہدان میں 1.5ٹن سے زائد منشیات پکڑلیں.

یہ بات ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کے پولیس چیف بریگیڈیئر 'محمد قنبری' نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
تفصیلات کےمطابق، آج کی علی الصبح میں سرحدی فورسز اور اسمگلروں کے درمیان جھڑپ ہو‏‏ئی جس دوران
ایک ٹن اور 551 کلوگرام اور 210 گرام افیون اور2 اسلحے کی ضبطگی کے علاوہ 2 کارندوں کو بھی پکڑ لیا گیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے.
ایران، افغانستان کے ساتھ پڑوسی ہونے کی وجہ سے منشیات سمگلنگ کا نشانہ بنا ہوا ہے.
2001میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دہشتگردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے بہانے سے افغانستان پر جارحیت کی جس کی وجہ سے منشیات کی پیداوار میں درجنوں فیصد اضافہ ہوا ہے.
اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@