ایرانی کھیلاڑی عالمی تائیکوانڈو چیمپئن شپ مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گیا

تہران، 19 مئی، ارنا – ایرانی تائیکوانڈو کھیلاڑی "سروش احمدی" نے برطانیہ میں منعقدہ عالمی تائیکوانڈو مقابلوں کے فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا.

احمدی نے منعقدہ مقابلوں میں اپنے لبنان، سعودی عرب، انڈونیشیا، آذربائیجان اور بیلجیم کے حریفوں کو جارحانہ شکست دے کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.
ایرانی تائیکوانڈو کھیلاڑی برطانیہ میں عالمی چیمپئن شپ مقابلوں میں اپنے چینی حریف کے ساتھ میچ کرے گا.
تفصیلات کے مطابق، برطانوی شہر مانچسٹر میں عالمی تائیکوانڈو مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں 150 ملکوں سے 975 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@