روسی میلے میں ایرانی فلموں کی نمائش ہوگی

ماسکو، 18 مئی، ارنا- روس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی "ہیرو اور ٹایم" فلم فیسٹیول میں ایرانی فلموں "ساربان Sareban" اور "چہل کچل 40 Kacal" کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی ہدایتکار "محمد عبدالہی" کی بنائی گئی فلم "ساربان " Sareban اور ایرانی فلم ساز "صادق صادق دقیقی" کی بنائی فلم "چہل کچل 40 Kacal" کو روس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فلم میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
"ہیرو اور ٹایم" فیلم فیسٹیول 25 مئی سے 2 جون تک روس میں منعقد کیا جاتا ہے۔
اس فلم فیسٹیول میں 13 مختلف ممالک کے فنکاروں بشمول ایران، جاپان، اٹلی، بھارت اور ناروے کی 400 بنائی گئی فلموں کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@