ایران کیخلاف امریکہ کے بڑھتے ہوئے دباؤ کامیاب نہیں ہوگا: جرمنی

تہران، 18 مئی، ارنا – جرمن وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکی دباؤ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے برعکس یورپی یونین یقین رکھتی ہے کہ بڑھتے ہوئے دباؤ کی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی.

یہ بات "ہایکو ماوس" نے ہفتہ کے روز پاسائور نویر پرسہ (Passauer Neuen Presse') کی اخبار کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کہی.
انہوں نے عالمی جوہری معاہدے سے امریکہ کی یک طرفہ علیحدگی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کشیدگی اور تنازعات کے بجائے مذاکرات پر زور دے رہی ہے.
ماوس نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو عالمی جوہری معاہدے کے تمام وعدوں پر مسلسل عملدرآمد کرنا چاہیئے.
انہوں نے مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی شام اور عراق کو تنازعات کا شکار ہیں اور کوئی بھی کشیدگی اس میں اضافہ کرسکتی ہے.
تفصیلات کے مطابق، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے 14 بار کے لئے اپنی رپورٹوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانتداری کی تصدیق کی.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@