ایران کا وینزویلا کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم

تہران، 18 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے ناروے کی میزبانی میں لاطینی امریکی ملک وینزویلا کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے.

ترجمان دفترخارجہ «سید عباس موسوی» نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ امید کی جاتی ہے کہ ان مذاکرات سے فریقین کے درمیان سیاسی طور پر مسائل کا حل نکلا جاسکے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مذاکرات کے ذریعے وینزویلا میں عوام اور ملکی معیشت بحالی کی طرف آگے بڑھے گی.
موسوی نے وینزویلا میں غیرملکی مداخلت کے برے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے امریکہ نے وینزویلا کے اثاثوں پر ڈاکہ ڈالا لہذا وینزویلا کے عوام کی بحالی کے لئے امریکہ کو چاہئے کہ وہ اپنی معاشی دہشتگردی اور غیرقانونی پالیسی کا خاتمہ کرے.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@