چین کا ایران کے جائز حقوق کا دفاع کرنے کا اعلان

بیجنگ، 18 مئی، ارنا - چینی وزیر خارجہ نے ایران مخالف یکطرفہ امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے ایرانی ہم منصب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا ملک تہران کے جائز حقوق کا دفاع کرے گا.

«وانگ یی» نے چینی دارالحکومت بیجنگ کے دورے پر آئے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ «محمد جواد ظریف» کے ساتھ ایک ملاقات میں مزید کہا کہ ایران اور چین ایک دوسرے کے اہم شراکت دار ہیں جن کے درمیان جامع تعاون کا نظام قائم ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ چین امریکہ کی یکطرفہ پابندی اور اس کی فرضی حکمت عملی کا مخالف ہے، ہم ایرانی خدشات کو سمجھتے ہیں اسی لئے چین، ایران کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے گا.

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے اور عالمی سطح پر بڑی تبدیلیاں ہورہی ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں ممالک موجودہ صورتحال کے تناظر میں مشترکہ تعاون کو فروغ دیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے تاہم آج یہ معاہدہ جن مسائل کا شکار ہے وہ یکطرفہ سوچ اور انفرادیت اقدامات کی بنیاد پر ہیں.

وانگ یی نے جوہری معاہدے سے متعلق ایران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ ایران نے تعمیری کردار ادا کرتے ہوئے یہ دیکھایا کہ وہ جوہری معاہدے کا خاتمہ نہیں چاہتا.

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران، جوہری معاہدے سے متعلق رونما ہونے والی کشیدگی کا ذمہ دار نہیں اور نہ ہی ہم اس معاہدے سے نکلنا چاہتے ہیں.

ظریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم جنگ نہیں بلکہ خلیج فارس میں امن و استحکام کے حق میں ہیں.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@