نوجوان ایرانی خاتون کی عالمی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی

تہران، 17 مئی، ارنا - برطانیہ میں منعقدہ عالمی تائیکوانڈو کے مقابلوں میں 17 سالہ ایرانی خاتون کھیلاڑی "مہلا مومن زادہ" نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا.

تفصیلات کے مطابق، برطانوی شہر مانچسٹر میں عالمی تائیکوانڈو مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں 150 ملکوں سے 975 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا.
مہلا مومن زادہ قازقستان، برطانیہ، روس اور چین کی حریفوں کو شکست دے کر فائنل کے مرحلے میں پہنچ گئیں جہاں وہ جنوبی کوریا کی حریف کے سامنے کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکیں اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا.
مومن زادہ ایران کی دوسری خاتون نوجوان ہیں جنہوں نے عالمی تائیکوانڈو کے مقابلوں میں وطن عزیز کے لئے تمغہ حاصل کیا. اس سے پہلے کیمیا علیزادہ نے عالمی مقابلوں میں چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کئے تھے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@