ایران کی یمنی شہر صنعا پر سعودی جارحیت کی شدید مذمت

تہران، 17 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودی قیادت میں فوجی اتحاد کی جانب سے یمنی دارالحکومت صنعا کے رہائشی مکانات پر فضائی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

ترجمان دفترخارجہ "سید عباس موسوی" نے اپنے ایک بیان میں صنعا میں سعودی اتحاد کے حالیہ فضائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس میں بچے اور خواتین سمیت درجنوں افراد شہید ہوئے.
انہوں نے مزید کہا کہ یمن پر جارحیت کرنے والوں کے حامی انھیں مہلک ہتھیار فراہم کرکے مظلوم یمنی عوام کے قتل عام میں برابر کے شریک ہیں جنہیں جوابدہ ہونا ہوگا.
عباس موسوی نے کہا کہ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار نہ صرف یمن پر مسلط کردہ جنگ پر خاموش ہیں بلکہ وہ جارحیت کرنے والوں کو مہلک ہتھیار بھی فراہم کررہے ہیں.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@