ایران جوہری معاہدہ بچانا عالمی ذمہ داری ہے: ظریف

بیجنگ، 17 مئی، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کو بچانا ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے.

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے جمعہ کے روز دورہ چین پہنچنے کے موقع پر بیجنگ میں ارنا نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ اگر عالمی برادری سمجھتی ہے کہ جوہری معاہدہ ایک کامیابی ہے تو اسے بھی چاہئے کہ ایران کی طرح اس معاہدے کو بچانے کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کرے.
ظریف نے بتایا کہ عالمی برادری نے اب تک عملی اقدامات سے زیادہ صرف زبانی جمع خرچ کیا ہے جبکہ عملی اقدامات سے مراد ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون بحال کرنا ہے جس کا جوہری معاہدے میں بھی واضح طور پر ذکر کیا گیا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ اگر عالمی برادری بشمول مغربی ممالک اور ہمارے دوست ممالک چین اور روس چاہتے ہیں کہ جوہری معاہدہ بچ جائے تو انھیں چاہئے کہ اپنا کردار ادا کریں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور بالخصوص جوہری معاہدے پر بات چیت کے لئے بیجنگ کے دورے پر پہنچے ہیں اور وہ آج اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@