خاتون ایرانی کھیلاڑی عالمی تائیکوانڈو مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی

تہران، 17 مئی، ارنا – خاتون ایرانی کھیلاڑی "مہلا مومن زادہ"، برطانیہ میں منعقدہ بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے مقابلوں میں اعلی کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل مرحلے میں پہنچ گئی۔

تقصیلات کے مطابق، گزشتہ روز ان مقابلوں میں شریک 17 سالہ خاتون ایرانی نوجوان مہلا مومن زادہ -46 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنی تمام حریفوں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکی ہیں اور وہ آج طلائی تمغہ حاصل کرنے کے لئے جنوبی کوریائی حریف کے ساتھ مقابلہ کریں گی۔
واضح رہے کہ برطانوی شہر "مانچسٹر" میں عالمی تائیکوانڈو مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں 150 ملکوں سے 975 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@