ایران کے تائیکوانڈو کھیلاڑی نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

تہران، 17 مئی، ارنا - برطانیہ میں منعقدہ بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے مقابلوں میں ایران کے کھیلاڑی نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا.

تفصیلات کے مطابق، برطانوی شہر "مانچسٹر" میں عالمی تائیکوانڈو مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں 150 ملکوں سے 975 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا.
ایران سے "آرمین ہادی پور" -54 کلوگرام کی کیٹیگری میں نائجر، مالڈووا اور تھائی لینڈ کے حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل کے مرحلے میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے روسی حریف کو شکست دے کر فائنل میں جانا تھا مگر وہ کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکے اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا.
گزشتہ روز ان مقابلوں میں شریک 17 سالہ خاتون ایرانی نوجوان "مہلا مومن زادہ" -46 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنی تمام حریفوں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکی ہیں اور وہ آج طلائی تمغہ حاصل کرنے کے لئے جنوبی کوریائی حریف کے ساتھ مقابلہ کریں گی.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@