پرسپولیس کلب ایران میں فٹبال پریمیئر لیگ کا بادشاہ بن گیا

تہران، 17 مئی، ارنا - ایران کے مشہور فٹ بال کلب پرسپولیس نے تیسری بار مسلسل پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت کر ایران کا فٹبال ماسٹر کا اعزاز حاصل کرلیا.

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ شام پریمیئر لیگ کے 30ویں مرحلے اور آخری میچ کے سلسلے میں پرسپولیس اور پارس جنوبی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں پرسپولیس نے ایک صفر سے اپنے حریف کو شکست دے دی.
اس میچ میں فتح کے بعد ایران کے نامور فٹ بال کلب نے مجموعی طور پر 61 پوانٹس کے ساتھ تیسری بار مسلسل سالانہ پریمیئر لیگ کی فتح کا اعزاز حاصل کرلیا.
"برانکو ایوانکو وچ" پرسپولیس کے کروشیائی ہیڈکوچ ہیں جن کے ساتھ اس ٹیم نے تیسری بار مسلسل کامیابی حاصل کی ہے. یہ پرسپولیس کی پریمیئر لیگ میں پانچویں فتح ہے اس کے ساتھ دوسرے فٹ بال کلب سپاہان بھی ہے جس نے اب تک پریمیئر لیگ میں پانچ دفعہ کامیابی حاصل کی ہے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@