16 مئی 2019 - 14:27
News Code 3695326
0 Persons

نیو یارک، 16 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق سے غیرضروری امریکی اہلکاروں کے انخلاء سے متعلق وائٹ ہاؤس کی نفسیاتی جنگ کے ردعمل میں کہا ہے کہ ایران، عراق اور کسی اور کے لئے ہرگز خطرہ نہیں.

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے ایک بیان کے مطابق، امریکہ کی جانب سے عراق سے اپنے غیرضروری اہلکاروں کو نکالنا عراق کے خلاف جارحیت کے منصوبے کا ایک حصہ ہے. یہ بیان امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے اس دعوے پر جاری کیا گیا تھا جس میں کہا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے عراق سے غیرضروری امریکی اہلکاروں کے انخلاء کی اصل وجہ ایران امریکہ کی بڑھتی کشیدگی ہے. ایرانی مشن کے مطابق، امریکہ نے نام نہاد محاذ آرائی کی اطلاعات کی بنیاد پر عراق سے اپنے اہلکاروں کو واپس بلایا ہے جبکہ ایسے اقدامات نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں. بیان کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران ہرگز عراق اور وہاں کسی کے لئے خطرہ نہیں اور کسی پر بھی حملے کا ارادہ نہیں رکھتا. ترجمان ایرانی مشن نے کہا کہ ایرانی عوام نفسیاتی جنگ کے سامنے نہیں جھکیں گے. 9467*274** ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@