تہران، 16 مئی، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عالمی برادری کو جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے ایران کے ساتھ معاشی تعاون کو بحال کرنا ہوگا.

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے دورہ ٹوکیو کے موقع پر اپنے جاپانی ہم منصب "تارو کونو" کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی. انہوں نے اس موقع پر خطی صورتحال، امریکی اقدامات اور عالمی برادری کی جانب سے جوہری معاہدے کو بچانے کے طریقوں پر گفتگو کی. جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران جوہری معاہدے پر قائم ہے اور ٹوکیو خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے سفارتی کاوشوں کو جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے. ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات سے متعلق بتایا کہ انہوں نے علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات پر بات کی اور یہ کہ ایران خطے میں لڑائی نہیں چاہتا تاہم اپنے مفادات کا دفاع کرتا ہے اور آگے بھی بھرپور طاقت کے ساتھ دفاع کرے گا. انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کے پاس جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے ایران سے معاشی تعاون کی بحالی کے سوا کوئی چارہ نہیں. 9467*274** ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@