صوبے تہران کو دستکاری صنعت سے 84 ملین ڈالر کی آمدنی

تہران، 15 مئی، ارنا – ایرانی ادارے کسٹم کے مطابق، گزشتہ ایرانی سال کے دوران تہران سے یورپی اور ایشیائی ممالک کو 84 ملین اور 120 ہزار ڈالر دستکاری مصنوعات برآمد کی گئی ہیں.

گزشتہ سال میں ایرانی صوبے تہران کو دستکاری مصنوعات کی برآمدات سے 85 ملین سے زائد ڈالر آمدنی حاصل ہوئی ہے.
اس مصنوعات میں روایتی زیورات، روایتی قالینچہ اور روایتی خوبصورت گلاسیں شامل ہیں جو ترتیب میں جن کا حجم 11،15 اور 49 ملین ڈالر ہے جو دو سال پہلے کے مقابلے میں ان کی شرح 38 فیصد زیادہ ہے.
ان مصنوعات کے سب بڑے خریدار اٹلی، آسٹریا، جرمنی، فرانس، روس، ارمینیا، چین، ہانگ کانگ، ملائیشیا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، عراق، کویت اور قطر کے ممالک ہیں.
یاد رہے کہ 2017 میں صوبے تہران سے دستکاری مصنوعات کی برآمدات کی شرح 62 ملین ڈالر تھی.
9410٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@