ایران کی ایشیائی تہذیب مکالمے کے عالمی سمینار میں شرکت

بیجنگ، 15 مئی، ارنا - چین کی میزبانی میں ایشیائی تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عنوان سے بین الاقوامی سمینار کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران بھی شریک ہے.

اس سمینار کا آغاز آج چینی دارالحکومت بیجنگ میں ہوا جس میں ایران سمیت 47 ممالک کے رہنما اور ثقافتی شعبے سے متعلق سنیئر حکام شریک ہیں.
چینی صدر نے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا جہاں ایشیا کے علاوہ مختلف ممالک کے نمائندے موجود ہیں جہاں علاقائی اور تازہ ترین عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے.
اس اجلاس میں چین میں ایرانی سفیر محمد کشاورز زادہ، نامور ایرانی فلمساز، مجید مجیدی، ایران کے میوزک گروپ روناک اور مختلف ثقافتی اور آرٹس کے شعبوں کے عہدیدار شرکت کررہے ہیں.
سمینار کا عنوان باہمی تبادلہ، ایشیائی تہذیب اور مشترکہ مستقل کا ادراک ہے.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@