
تہران، 14 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر نے فرمایا ہے کہ امریکہ کے سامنے مزاحمت، ایران کا حتمی آپشن ہے اور اس مقابلے میں امریکہ پییچھے ہٹنے پر مجبور ہوجائے گا، یہ کوئی فوجی مقابلہ نہیں کیونکہ کوئی بھی جنگ وقوع پذیر نہیں ہوگی-
انہوں نے مزید فرمایا کہ نہ ایران جنگ کا خواہاں ہے اور نہ امریکہ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جنگ ان کے مفادات میں نہیں ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا کہ یہ مقابلہ در اصل عزم اور ارادوں کا مقابلہ ہے اور ہمارا عزم اور ارادہ ان سے مزید مضبوط ہے کیونکہ ہم اپنے مضبوط ارادے سمیت اللہ تعالی پر بھروسہ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ ملک کے اندر بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا کیا عیب ہے؟ میں کہتا ہوں کہ مذاکرہ زہر ہے؛ جب تک امریکی انتظامیہ یہی ہے تو اس کیساتھ مذاکرہ کرنا زہر لگتا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا کہ امریکی حکام کہتے ہیں کہ آئیں اور خطے میں اپنی پالیسیوں کا سرانجام یا کہ ایران کے میزائلی پروگرامز کی وجوہات کے بارے میں بات چت کریں۔ ظاہر ہے کہ کوئی بھی عقلمند ایرانی جانتا ہے کہ طاقت پر مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ در اصل امریکہ کے ساتھ مذاکرات غلط کام ہے حتی کہ ان کے عقلمند حکام کیساتھ، حالانکہ ٹرمپ انتظامیہ کے حکام تو عقلمند بھی نہیں ہیں اور انھیں کسی بات پر پابندی نہیں ہے البتہ ہمارے عقلمند حکام بھی مذکرات کے خواہاں نہیں ہیں۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
-
اصفہان میں پرانے قلعے ماربین کی سیر
پرانے قلعے ماربین کا سنگ بنیاد ہزاروں ساال پہلے ایران کے جنوب مغرب میں واقع صوبے اصفہان میں…
-
ایران میں سائکلنگ ٹور کا انعقاد
ایران کے جنوب مغرب میں واقع صوبے سمنان میں سائکلنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر…
-
ایران میں تین لاکھ ٹن سے زائد پستے کی پیداوار
تہران، ارنا - ایران کے محکمہ جہاد زراعت کے ایک سنیئر عہدیدار کے مطابق، رواں سال ملک کے مختلف…
-
ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے تجربے پر سلامتی کونسل کی کوئی پابندی نہیں: ظریف
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت ایران میں…
-
تیل سے متعلق اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: ایران
ویانا، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے کہا ہے کہ ایران پابندیوں کے خاتمے کے دور میں…
-
ایران، یمن میں قیام امن کیلئے موثر تجاویز کا حامی
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم یمن میں قیام امن و سلامتی…
-
جوہری معاہدے کے یورپی فریق اپنی نااہلی چھپا رہے ہیں: ایران
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے تین یورپی فریقین کیجانب سے اقوام…
-
ایران سے تعاون کی نئی راہیں کھل رہی ہیں: پاکستان
اسلام آباد، ارنا - پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک ایران تعلقات مستحکم ہوئے ہیں اور…
-
رشت میں بارش کا خوبصورت منظر
ایران کے شمالی صوبے رشت میں موسم خزاں کے وقت بارش نے شہر میں حسین نظارے بنادئیے جن کی خوبصورتی…
-
ایران اور شام کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں نکاسی آب کے نظام کی از سرنو تعمیر کیلئے دمشق…