معذور ایرانی کھیلاڑی کی عالمی جوڈو مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل

باکو، 14 مئی، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے معذور کھیلاڑی "وحید نوری" نے آذربائیجان میں منعقدہ عالمی گرینڈ پری جوڈو مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے ایک طلائی کا تمغہ جیت لیا۔

رپورٹ کے مطابق وحید نوری نے منگل کے روز باکو میں منعقدہ عالمی جوڈو مقابلوں کے 90 کلوگرام کے زمرے میں فائل مرحلے میں اپنی آذری حریف کو شکست دے کر اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
واضح رہے کہ عالمی گرینڈ پری مقابلوں کا 35 ممالک کے 235 نمائندوں کی شرکت سے 13 مئی کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں انعقاد کیا گیا۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@