ایران نے جوہری معاہدے سے متعلق رائٹرز کے دعوے کو مسترد کردیا

تہران، 14مئی، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے رائٹرز نیوز ایجنسی کے اس دعوے کہ تہران نے جوہری معاہدے میں باقی رہنے کو روزانہ 15 لاکھ بیرل خام تیل کی فروخت جاری رکھنے پر مشروط کردیا ہے، کو سختی سے مسترد کردیا ہے.

ترجمان دفترخارجہ سید عباس موسوی نے منگل کے روز رائٹرز نیوز ایجنسی کے بے بنیاد دعوے کو مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایرانی صدر نے 8 مئی کو جوہری معاہدے میں شامل جرمنی، فرانس، چین، روس اور برطانیہ کو خصوصی خط لکھا کر واضح طور ایرانی مطالبات کا اعلان کیا ہے.
موسوی نے کہا کہ سائبر اسپیس میں ایسی جھوٹ اور غلطی خبروں کو ہوادینا نہ صرف تعمیری نہیں بلکہ موجودہ صورتحال میں سنجیدہ ڈپلومیسی کے مواقع کی تباہی کا سبب بن سکتا ہے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@