عراق کسی بھی قیمت پر ایران کیخلاف دباؤ تسلیم نہیں کرے گا

بغداد، 14 مئی، ارنا – ایران کی نامور سیاسی جماعت قومی تحریک حکمت کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ عراق کسی بھی صورتحال میں ایران کے خلاف امریکی دباؤ اور یکطرفہ پابندیوں کی پیروی نہیں کرے گا.

سید محسن حکیم جو سربراہ قومی تحریک حکمت عمار حکیم کے سنیئر مشیر بھی ہیں، نے ارنا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ایران مخالف یکطرفہ امریکی پابندیوں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عراق کسی بھی قیمت پر ایسے غیرقانونی اقدامات کا ساتھ نہیں دے گا.
انہوں نے دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ تہران واشنگٹن تناؤ کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ اس میں سب کا فائدہ ہے.
سید محسن حکیم نے مزید کہا کہ ایران عراق دوستی کا یہ تقاضا ہے کہ ہم حالیہ حساس صورتحال میں ایران کے ساتھ کھڑے رہیں.
انہوں نے امریکی پابندیوں کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراقی قیادت نے بارہا ان پابندیوں کو مسترد کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ان مسائل سے نمٹنے کے لئے موثر طریقہ کار اپنایا جائے گا.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@