
تہران، 14 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں کان کنی کی صنعت پر حالیہ امریکی پابندیاں کوئی نئی بات نہیں بلکہ ماضی میں بھی یہ سلسلہ رہا ہے تاہم اس کے باوجود ایران سے معدنیات کی برآمدات بدستور جاری ہیں.
بہرام شکوری نے ارنا نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پابندیوں کے دور میں ایران نے اپنی کان کنی مصنوعات کی برآمدات کو بدستور جاری رکھا ہوا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں کان کنی اور اس سے پیدا ہونے والی مصنوعات کے شعبوں میں زیادہ تر نجی کمپنیاں سرگرم ہیں. نجی شعبے نے برآمدات میں اضافے کے لئے موثر طریقہ کار کی تلاش کی ہے جس کا سلسلہ حالیہ صورتحال میں بھی جاری ہے.
شکوری کے مطابق، ایران کی نان آئل مصنوعات برآمدات میں 25 فیصد معدنیات کی ہیں. پابندیوں کے دور میں معدنیات کی برآمدات کا رسک زیادہ ہے مگر اس کے امکانات موجود ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے اعداد و شمار کو اگر دیکھیں تو معدنیات کی برآمدات سے ایران کو 12 سے 15 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل ہوئی ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ سال 117.228 ملین ٹن نان آئل مصنوعات برآمد کیں جن کی مالیت 44.310 ارب ڈالر ہے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
-
اصفہان میں پرانے قلعے ماربین کی سیر
پرانے قلعے ماربین کا سنگ بنیاد ہزاروں ساال پہلے ایران کے جنوب مغرب میں واقع صوبے اصفہان میں…
-
ایران میں سائکلنگ ٹور کا انعقاد
ایران کے جنوب مغرب میں واقع صوبے سمنان میں سائکلنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر…
-
ایران میں تین لاکھ ٹن سے زائد پستے کی پیداوار
تہران، ارنا - ایران کے محکمہ جہاد زراعت کے ایک سنیئر عہدیدار کے مطابق، رواں سال ملک کے مختلف…
-
ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے تجربے پر سلامتی کونسل کی کوئی پابندی نہیں: ظریف
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت ایران میں…
-
تیل سے متعلق اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: ایران
ویانا، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے کہا ہے کہ ایران پابندیوں کے خاتمے کے دور میں…
-
ایران، یمن میں قیام امن کیلئے موثر تجاویز کا حامی
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم یمن میں قیام امن و سلامتی…
-
جوہری معاہدے کے یورپی فریق اپنی نااہلی چھپا رہے ہیں: ایران
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے تین یورپی فریقین کیجانب سے اقوام…
-
ایران سے تعاون کی نئی راہیں کھل رہی ہیں: پاکستان
اسلام آباد، ارنا - پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک ایران تعلقات مستحکم ہوئے ہیں اور…
-
رشت میں بارش کا خوبصورت منظر
ایران کے شمالی صوبے رشت میں موسم خزاں کے وقت بارش نے شہر میں حسین نظارے بنادئیے جن کی خوبصورتی…
-
ایران اور شام کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں نکاسی آب کے نظام کی از سرنو تعمیر کیلئے دمشق…