تہران، 14 مئی، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ جو بھارت کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں اچھے تعلقات قائم ہیں اور ہم ہمیشہ اپنے بھارتی پارٹنرز کے ساتھ مشاورت جاری رکھتے ہیں.

محمد جواد ظریف نے نئی دہلی پہنچے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت، ہمارا قریبی شراکت دار ہے جس کے ساتھ مختلف شعبوں میں اچھے مراسم ہیں. انہوں نے ایران بھارت معاشی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مخصوص مالیاتی نظام قائم ہے جسے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے میں استعمال کیا جاتا ہے. ظریف نے مزید کہا کہ بھارت، ایرانی خام تیل لینے والا بڑا ملک ہے. دونوں ممالک ثقافتی، سیاسی اور علاقائی تعاون کے شعبوں میں وسیع تعلقات رکھتے ہیں. انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے بھی ایران اور بھارت کے مضبوط تعاون برقرار ہے لہذا اس دورے میں ہم اپنے پارٹنرز کے ساتھ مختلف امور پر مشاورت کریں گے. یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ آج اپنی بھارتی ہم منصب سے ملاقات اور فریقین مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے. 9410*274** ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@