روس اور چین کا یورپ سے جوہری معاہدے پر عمل کرنے کا مطالبہ

ماسکو، 13 مئی، ارنا- روس اور چین کے وزرائے خارجہ نے یورپی یونین کیجانب سے ایران جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے۔

رپورٹ کے مطابق، روسی وزیر خارجہ "سرگئی لارورف" نے سوچی میں اپنے چینی ہم منصب "وانگ ائی" کیساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور اس بین الاقوامی معاہدے سے متعلق کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ یورپی یونین کو ایران جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور روس اور چین بھی جوہری معاہدے کے تحفظ کے خواہاں ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل کیخلاف پابندیوں کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ایران، جوہری معاہدے کے تحفظ کا خواہاں ہے اور اسی وجہ ہے کہ اس نے دوسرے فریقوں سے اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج بروز پیر بروسلز میں منعقد ہوا۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کی جوہری معاہدے سے غیرقانونی علیحدگی کے جواب میں ہیوی واٹر اور افزودہ یورونیم کی فروخت کو 60 دن کے لئے روکنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے.
صدر مملکت حسن روحانی نے گزشتہ دنوں اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خلاف ورزی کے جواب میں یہ ایران کا پہلا جوابی فیصلہ ہے.
انہوں نے جوہری معاہدے کے فریقین کو خبردار کیا کہ اگر وہ ایرانی کیس کو ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجیں تو اس کا بھی ایران بھرپور جواب دے گا جس کی نوعیت کے بارے میں جوہری معاہدے کے فریقین کو دئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے.

9467**274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@