ایران اور ترکمانستان کے درمیان توانائی اور نقل و حمل شعبوں میں تعاون کا فروغ

تہران، 13 مئی، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکمانستان کے درمیان توانائی اور نقل و حمل کے شعبوں سمیت منشیات کی روک تھام کے حوالے سے باہمی تعاون کا فروغ ہوگا۔

"محمد جواد ظریف" نے اپنے دو روزہ دورہ ترکمانستان کے اختتام پر کہا کہ ان کی ترکمانستان کے صدر اور وزیر خارجہ کیساتھ تعمیری ملاقاتیں ہوئی جن میں دونوں فریقین نے باہمی،علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے بطور ہمسایہ اور دوست ممالک کے ایران اور ترکمانستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں بشمول نقل و حمل، توانائی، ٹرانزٹ، تجارتی شعبوں سمیت منشیات کی روک تھام کے حوالے سے باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکمانستان کے درمیان ثقافتی شعبوں میں تعاون کی توسیع، دونوں ملکوں کے عوام کے مفادات میں ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ روز ترکمانستان کے دارالحکومت عشق آباد پہنچ گئے جہان انہوں نے ترکمانستان کے صدر اور وزیر خارجہ کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
محمد جواد ظریف آج بروز پیر بھارت کے دورہ پر روانہ ہوں گے جہاں وہ بھارتی حکام کیساتھ باہمی دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@