ایرانی وزیر خارجہ آج بھارت روانہ ہوں گے

تہران، 13 مئی، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ، آج بروز پیر، دورہ بھارت پر روانہ ہوں گے۔

"محمد جواد ظریف" جو ترکمانستان کے دورہ پر ہیں، پیر کی رات بھارتی حکام کے ساتھ باہمی دلچسبی امور پر مذاکرات کیلئے دارالحکومت دہلی روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ مہینے کے دوران بھی ایران بھارت اقتصادی فورم اور رائے سینا ڈائیلاگ فورم میں شرکت کرنے کیلئے بھارت کا دورہ کرتے ہوئے بھارتی حکام کیساتھ باہمی تعلقات کی توسیع کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ روز ترکمانستان کے دارالحکومت عشق آباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے ترکمانستان کے ہم منصب "رشید مردوف" سمیت صدر مملکت "قلی بردی محمد اف" کیساتھ ایک ملاقات میں باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
بین الاقوامی تنظیموں میں تعاون، علاقائی مسائل بالخصوص افغانستان کا مسئلہ، دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا انعقاد، ترکمانستان کے صدر کا آئندہ دورہ ایران، دونوں ملکوں کے درمیان ٹرانزٹ، ریلوے، توانائی اور بجلی کے شعبوں میں تعاون، قیدیوں کی صورتحال اور بحیرہ کسپین، ایرانی وزیر خارجہ اور ترکمنستان کے حکام کیساتھ مذاکرات کے بعض موضوعات تھے۔
اس کے علاوہ پیر کے روز، ایران اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ کی قیادت میں دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد کیا گیا۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@