
تہران، 13 مئی، ارنا- فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپ، ایران جوہری معاہدے کے تحفظ اور اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے اس معاہدے پر قائم رہنے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے ایران کیجانب سے جوہری معاہدے کے یورپی اراکین کو 60 دن الٹی میٹم دینے کو نا مناسب قرار دے دیا۔
لودریان نے جوہری معاہدے سے متعلق ایران کے حالیہ فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیخلاف امریکی پابندیوں میں اضافہ ہونے اور اس کے علاوہ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی تناؤ کے پیش نظر یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اور اس اتحادی کی سربراہ کی تجویز یہ ہے کہ ایران، جوہری معاہدے پر قائم رہے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے اپنے مختصر دورہ روس کے بعد آج بروز پیر یورپی یونین کے وزارئے خارجہ کیساتھ ایران سے متعلق مذاکرات کیلئے بروسلز روانہ ہوگئے اور کل بھی سوچی میں روس کے اعلی حکم کیساتھ مذاکرات کریں گے۔
متحدہ عرب امارات کے نیشنل اخبار کے مطابق، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ، آج یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کیساتھ جوہری معاہدے سے متعلق ایران کے حالیہ فیصلے کے بارے میں بات چیت کریں گے۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کی جوہری معاہدے سے غیرقانونی علیحدگی کے جواب میں ہیوی واٹر اور افزودہ یورونیم کی فروخت کو 60 دن کے لئے روکنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے.
صدر مملکت حسن روحانی نے گزشتہ دنوں اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خلاف ورزی کے جواب میں یہ ایران کا پہلا جوابی فیصلہ ہے.
انہوں نے جوہری معاہدے کے فریقین کو خبردار کیا کہ اگر وہ ایرانی کیس کو ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجیں تو اس کا بھی ایران بھرپور جواب دے گا جس کی نوعیت کے بارے میں جوہری معاہدے کے فریقین کو دئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے.
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
-
عوامی سفارتکاری میں فارسی کے فروغ کو بڑی اہمیت حاصل ہے: ایرانی ترجمان
تہران، ارنا - ایرانی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ فارسی زبان کا فروغ اہم ہے اور عوامی سفارتکاری میں…
-
امریکہ اور یورپ میں انسانی حقوق کی پامالی، چین کی کڑی تنقید
بیجنگ، ارنا - ترجمان چینی دفترخارجہ نے امریکہ اور یورپی ممالک میں انسانی حقوق کی شدید خلاف…
-
افغان امن عمل میں اغیار کی مداخلت منظور نہیں: ظریف
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نزدیک افغانستان میں امن…
-
ایران نے اپنے شہریوں کو امریکہ جانے پر خبردار کردیا
تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ایرانی شہریوں خاص طور پر اسکالرز…
-
سعودی تیل تنصیبات پر ایران ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: اقوام متحدہ
تہران، ارنا - اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تیل تنصیبات پر حالیہ حملوں…
-
آسٹرین سفیر کا ایرانی صوبے کرمانشاہ کے تاریخی مقامات کا دورہ
کرمانشاہ، ارنا – ایران میں تعینات آسٹرین سفیر نے کرمانشاہ کے دلکش اور سیاحتی مقامات جیسے طاق…
-
امریکی میلے میں ایرانی شارٹ فلم کی نمائش ہوگی
تہران،ارنا- خاتون ایرانی فنکار کی بنائی گئی شارٹ فلم "Exam" کو امریکہ میں منعقدہ Sundance فلم…
-
ایرانی کھیلاڑی کی عالمی کراٹے مقابلوں میں تیسری پوزیشن
مہاباد، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے کراٹے کھیلاڑی نے قازقستان میں منعقدہ 2019 بین الاقوامی…
-
ارنا نیوز ایجنسی، بھارتی میڈیا کیساتھ تعاون کی توسیع کیلئے آمادہ ہے: ہاشمی
تہران، ارنا - ایران کے سرکاری خبررساں ادارے (IRNA) کے سربراہ نے کہا ہے کہ ارنا، بھارتی ذرائع…
-
انسانی حقوق کے سیاسی استعمال پر یقین نہیں رکھتے: ایران
تہران، ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم خودمختار ریاستوں کے خلاف انسانی…