لبنان کے عیسائی نمائندے کی ایران میں مذہبی اقلیتوں کے احترام کرنے کی تعریف

بیروت، 13 مئی، ارنا – لبنانی پارلیمنٹ کے عیسائی نمائندے نے ایران میں مذہبی اقلیتوں خاص طور پر عیسائیوں کے حقوق کے احترام کرنے کی تعریف کی.

یہ بات 'شامل روکز' نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ایران میں اظہار رائے کی آزادی موجود ہے اور اظہار رائے کی آزادی کا مطلب یہ ہے کہ اس ملک میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرتے ہیں.
لبنانی عہدیدار نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، مذہبی اقلیتوں کو اپنے حقوق سے محروم کرے.
انہوں نے ایک عیسائی خاندان کیساتھ ایرانی قائد انقلاب کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں مذہبی اقلیتیں ملک کے بڑے فیصلوں اور ملک چلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@