سب اوزار اور سیاسی عزم کیساتھ جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہیں: مغرینی

تہران، 13 مئی، ارنا - یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی نے ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا اور کہا ہے کہ ہم سب اوزار اور سیاسی عزم کے ساتھ جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہیں.

یہ بات"فیڈریکا مغرینی" نے برسلز میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے جوہری معاہدے، اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان تنازعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال میں کوئی کشیدگی سے دوری کرنے کی ضرورت ہے.
مغرینی نے کہا کہ ہم سب اوزار اور سیاسی عزم کے ساتھ ایران جوہری معاہدے کی حمایت کر رہے ہیں.
تفصیلات کے مطابق، مغرینی نے پیر کے روز برسلز میں یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے جوہری معاہدے کے مسلسل نفاذ پر تبادلہ خیال کیا.
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کی جوہری معاہدے سے غیرقانونی علیحدگی کے جواب میں ہیوی واٹر اور افزودہ یورونیم کی فروخت کو 60 دن کے لئے روکنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے.
صدر مملکت حسن روحانی نے گزشتہ دنوں اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خلاف ورزی کے جواب میں یہ ایران کا پہلا جوابی فیصلہ ہے.
انہوں نے جوہری معاہدے کے فریقین کو خبردار کیا کہ اگر وہ ایرانی کیس کو ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجیں تو اس کا بھی ایران بھرپور جواب دے گا جس کی نوعیت کے بارے میں جوہری معاہدے کے فریقین کو دئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@