آناہیتا کی ایرانی شہریت، ذہین خاتون ایرانی ریاضی دان کیلئے سب سے قیمتی تحفہ

تہران، 13 مئی، ارنا –ایرانی ریاضی دان مرحومہ 'مرزاخانی کے یوم ولادت (12 مئی) کے موقع پر اس مرحومہ کی کم عمر لڑکی کو ایرانی شہریت دیا گیا جو امید ہے یہ اس ریاضی دان کیلیے سب سے بہترین تحفہ ہوئے.

تفصیلات کے مطابق، انٹرنیشنل میتھمیٹیکل یونین نے دنیا کی نامور اور ذہین خاتون ایرانی ریاضی دان مرحومہ 'مریم مرزاخانی کی ولادت کے دن ( 12 مئی ) کو 'ریاضی میں خواتین کا دن کا نام دیا.
مریم مرزاخانی یکم مئی 1977 کو تہران میں پیدا ہوئیں، وہ امریکہ کی 'سٹینفورڈ' یونیورسٹی کی پروفیسر بھی تھیں.
محترمہ مرزاخانی 2014 میں پہلی بار ایک خاتون اور ایرانی شہری کی حیثیت سے ریاضیات سے متعلق ڈائنامکس اور ماڈیولر کے موضوع پر اعلی ریسرچ پر فیلڈز ایوارڈ جیتا.
مرحومہ نے اس کے علاوہ ہانک کانگ اور کینیڈا سمیت مختلف بین الاقوامی مقابلوں اور ریاضی کے حوالے سے اعلی ایوارڈز حاصل کئے.
یاد رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز ایران میں غیرملکی مردوں سے بیاہی خواتین کے بچوں کو شہریت دینے کا بل پاس کیا.
یہ اقدام جو خواتین کے حقوق اور پوزیشن کو مضبوط بنانے میں اہم قدم شمار ہوتا ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم (ہیومن رائٹس واچ) سمیت بعض عالمی تنظیموں کی جانب سے اس بل کا خیرمقدم کیا گیا.
مریم مرزاخانی نے 2005 میں چیک کے ایک محقق کیساتھ شادی کی جس شادی سے ایک بیٹی(آناہیتا) پیدا ہوگئی.
مرزاخانی دوسال پہلے کینسر کی بیماری کہ وجہ سے انتقال کر گئیں جو مرنے سے پہلے اس کی خواہش یہ تھی اپنی بیٹی'آناہیتا'، ایرانی شہریت حاصل کرے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@