ایران میں غیرملکی مردوں سے بیاہی خواتین کے بچوں کو شہریت دینے کا بل پاس

تہران، 13 مئی، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے ایران میں غیرملکی مردوں کے ساتھ بیاہی ہوئی ایرانی خواتین کے بچوں کو شہریت دینے کا بل پاس کردیا.

ایرانی اراکین نے گزشتہ روز اس بل کا جائزہ لیتے ہوئے آج اس کی منظوری پر اتفاق کیا.
پارلیمنٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں اس کے حق میں 188 جبکہ مخالفت میں 20 ووٹ پڑے ہیں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد یہ بل آخری مرحلے میں گارڈین کونسل کو بھیجا جائے گا، اگر وہ اس کی توثیق کرے تو ایک قانون کے طور پر نافذ کیا جائے گا.
بعض عالمی تنظیموں سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیم (ہیومن رائٹس واچ) نے ایرانی پارلیمنٹ میں خواتین کو بچوں کی شہریت دینے سے متعلق پیش کیے گئے بل کا خیر مقدم کیا۔
اس بل کا مقصد ایرانی خواتین کی اعلی حیثیت کی حمایت ہے.
آج ایرانی خواتین ملک کے سماجی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی میدان میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کررہی ہیں.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@