ہیومن رائٹس واچ کا خواتین کے حقوق سے متعلق ایرانی پارلیمنٹ کے بل کا خیرمقدم

تہران، 12 مئی، ارنا- انسانی حقوق کی عالمی تنظیم (ہیومن رائٹس واچ) کے ادارے برائے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے امور کی ڈائریکٹر مینجر نے ایرانی پارلیمنٹ میں خواتین کو بچوں کی شہریت دینے سے متعلق پیش کیے گئے بل کا خیر مقدم کیا۔

" سارا لیا ویتسون" نے اس امید کا اظہار کر دیا کہ علاقے اور مشرق وسطی کے دیگر ممالک جیسے اردن، لبنان،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر بھی اس طرح کے اقدامات کیلئے قدم اٹھائیں۔
واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے اتوار کے روز ان خواتین جو غیرملکی مردوں کے ساتھ شادی کرتی ہیں، کو پیدا ہونے والے بچوں کی شہریت دینے کے لئے پیش ہونے والے بل کا جائزہ لیا.
پارلیمنٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں اس کے حق میں 188 جبکہ مخالفت میں 20 ووٹ پڑے ہیں.
نائب ایرانی صدر برائے خواتین اور خاندانی امور محترمہ "معصومہ ابتکار" اور نائب ایرانی صدر برائے قانونی امور محترمہ "لعیا جنیدی" بھی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک تھی.
اس بل کا مقصد ایرانی خواتین کی اعلی حیثیت کی حمایت ہے.
آج ایرانی خواتین ملک کے سماجی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی میدان میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کررہی ہیں.
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@