ایرانی پارلیمنٹ غیرملکی مردوں سے بیاہی خواتین کے بچوں کو شہریت دینے کے بل کا جائزہ لے گی

تہران، 12 مئی، ارنا - ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے ایران میں غیرملکی مردوں کیساتھ بیاہی ہوئی ایرانی خواتین کے بچوں کو شہریت دینے کا بل کا جائزہ لیں گے.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے اتوار کے روز ایران میں غیرملکی مردوں کیساتھ بیاہی ہوئی ایرانی خواتین کے بچوں کو شہریت دینے کے بل کا جائزہ لیا.
پارلیمنٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں اس کے حق میں 188 جبکہ مخالفت میں 20 ووٹ پڑے ہیں.
نائب ایرانی صدر برائے خواتین اور خاندانی امور محترمہ "معصومہ ابتکار" اور نائب ایرانی صدر برائے قانونی امور محترمہ "لعیا جنیدی" بھی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک تھی.
اس بل کا مقصد ایرانی خواتین کی اعلی حیثیت کی حمایت ہے.
آج ایرانی خواتین ملک کے سماجی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی میدان میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کررہی ہیں.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@