کوئی پابندی ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتی ہے: چینی سفارتکار

بیجنگ، 12 مئی، ارنا – ایرانی میں تعینات چین کے سابق سفیر نے کہا ہے کہ کوئی پابندی اور دبا‎ؤ ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتی ہے.

یہ بات 'ہوالی مین' نے آج بروز اتوار ارنا کے نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
چینی سفارتکار نے ایران کیخلاف ٹرمپ کے بے انتہا دبا‎‎ؤ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا عظیم ملک اپنے مختلف قدرتی ذخائر کیساتھ پابندیوں پر قابو پا سکتا ہے.
اس موقع میں ایران اور چین کےدرمیان پارلیمانی دوستی گروپ کے ایک رکن نے بھی کہا کہ ایران آٹھ سالہ جنگ کے دوران کی طرح پابندیوں پر قابو کر کے ایک مستحکم حالات پیدا کرسکتا ہے.
انہوں نے مزید کہاکہ ہرچند امریکہ نے جوہری معاہدے سے دوسرے فریقین کی علیحدگی کیلئے بھرپور پوشش کی لیکن ناکام ہوا جس پر امریکہ غصے میں آگیاہے.
انہوں نے مشرقی وسطی کے قیام امن کیلئے جوہری معاہدے کے تعمیری کردار کا حوالہ دیتے دیتے ہوئے چین جوہری معاہدے کے تحت کئے گئے وعدوں پر کاربند ہے اور اس معاہدے کے بچانے کی کوشش کررہا ہے.
چینی عہدیدار نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکی یکطرفہ علیحدگی کے بعد خطے کے حالات خراب ہو گیا ہے اور اس مسئلے کا واحد حل مذاکرات اور باہمی گفتگو ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@