ایران رواں سال بھی گندم کی پیداواری میں خودکفیل ہے

مہاباد، 12 مئی، ارنا – ایرانی وزیر زراعت کے مشیر نے رواں سال کے دوران گندم کی کٹائی کو اچھی سطح پر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس سال بھی گندم کی پیداواری میں خودکفیل ہے اور ملک کی تمام ضروریات فراہم ہوجائیں گی.

یہ بات "اسماعیل اسفندیاری" نے اتوار کے روز ایرانی صوبے مغربی آذربائیجان کے دورے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ملک کے جنوبی شہروں میں گزشتہ مہینوں کے دوران گندم کی کٹائی کا آغاز کیا گیا ہے.
اسفندیاری نے کہا کہ ملک کے جنوبی صوبوں بالخصوص خوزستان میں سیلاب کی وجہ سے نہ صرف گندم کی پیداواری میں کمی نہیں آیا ہے بلکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس میں 30 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ موسم بہار اور خزان میں اچھی بارشوں کی وجہ سے ملک میں گندم کے کھیتوں کی صورتحال بہت ہی عمدہ ہے.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@