ایرانی شہر شیراز عالمی دستکاری صنعت کا شہر بنے گا

شیراز، 12 مئی، ارنا – ایرانی ثقافتی ورثے، دستکاری صنعت اور سیاحت کی تنظیم کے ڈپٹی نے کہا ہے کہ صوبے فارس کے صوبائی دارالحکومت شیراز عالمی دستکاری شہر بنے گا.

یہ بات "پویا محمودیان" نے ہفتہ کے روز ایک آسٹرین کمپنی کے ساتھ دستخط ہونے والے معاہدے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی صوبے فارس اور شہر شیراز دستکاری صنعت کے لحاظ سے اسٹریٹجک پوزیشن کے صاحب ہیں لہذا دنیا میں عالمی شہر دستکاری کے طور پر مانا جائے گا.
محمودیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دستکاری صنعت کی پیداواری میں دنیا کے سب سے بڑا تیسرا ملک ہے اور بڑی تعداد میں آرٹ اور دستکاری شعبے میں سرگرم افراد کو اپنی طرف راغب کر رہا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کے آٹھ شہر اور دو گاؤں عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہوگئے ہیں اسی لئے ایران عالمی پہلی پوزیشن پر ہے.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@