افغانستان کی عراقچی کے حمایتی بیانات کی تعریف

کابل، 12 مئی، ارنا – افغان وزیر برائے مہاجرین امور نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم نے افغان مہاجرین پر نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "سید عباس عراقچی" کے بیانات کو منظور کرلیا.

یہ بات "حسین عالمی بلخی" نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی.
اس موقع پر انہوں نے ایرانی قوم، ثقافتی اور تعلیم یافتہ افراد، امامان جمعہ کی افغان مہاجرین کی حمایت کی تعریف کی.
عالمی بلخی نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں.
یاد رہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ دنوں قومی نشریاتی ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے کہا تھا کہ ایران، افغان پناہ گزینوں کی میزبانی جاری رکھے گا تاہم امریکہ کی غیرقانونی اور بلاجواز پابندیوں نے ملک کی آمدنی کو متاثر کیا ہے جس سے پناہ گزینوں کی مزید میزبانی کے لئے مشکلات پیدا ہوں گی.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@