دشمنوں کے دباؤ اسلامی انقلاب کی تاریخ میں بے مثال جنگ ہے: ایرانی صدر

تہران، 12 مئی،ارنا – ایرانی صدر مملکت نے ایران کیخلاف دشمنوں کے سیاسی اور اقتصادی دباؤ کو اسلامی انقلاب کی تاریخ میں بے مثال جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی نازک صورتحال میں انقلاب کے تمام قوتوں کو ایک دوسرے کیساتھ متحد ہونا چاہئے.

یہ بات حسن روحانی نے ہفتہ کے روز سرگرم سیاسی کارکنوں کے ایک اجتماع میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں کہہ سکتے ہیں کہ ہماری صورتحال، ایران کیخلاف صدام کی آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران سے بہتر ہے یا بدتر۔ لیکن ہم جنگ کے دوران بینکی، تیل کی فروخت، برآمدات اور درآمدات جیسے مسائل کا شکار نہیں تھے اور ہمارے خلاف پابندی، صرف ہتھیار کی پابندی تھی.
ایرانی صدر نے کہا کہ دشمنوں کی جانب سے پیدا ہونے والے بینکی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسائل تیل کی فروخت، پیٹرو کیمیکل، اسٹیل اور زراعت کے شعبوں کو بھی متاثر کریں گے.
روحانی نے کہا کہ ہتھیار ڈالنا، ہماری ثقافت اور مذہب سے مطابقت نہیں رکھتا ہے، اور ہمارے لوگ بھی اسے قبول نہیں کرتے ہیں تو ہمیں اس بے مثال جنگ میں دشمنوں کے دباؤ سے نمٹنے کے لئے حل تلاش کرنا ضروری ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@