ایران کی پاکستان میں حالیہ دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

تہران، 11 مئی، ارنا- ایرانی محمکہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی بندرگاہ گوادر میں حالیہ دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

ترجمان "سید عباس موسوی" نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے خطے میں عدم استحکام پھیلانے والے دہشتگرد عناصر کیخلاف جنگ میں پاکستان کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی ساری صلاحیتوں کیساتھ پاکستانی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ آج بروز اتوار پاکستانی بندرگاہ گوادر میں واقع "پی سی" ہوٹل میں تین دہشتگردوں نے داخل ہونے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی گارڈز نے انہیں داخلی راستے پر روک لیا۔
دہشتگردوں اور پاکستانی سکیورٹی گارڈز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران ایک سکیورٹی گارڈ جان بحق ہوگئے۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@