ایران میں عالمی قرآنی نمائش کا انعقاد، پاکستان کی بطور مہمان خصوصی شرکت

تہران، 11 مئی، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں 27 ویں عالمی قرآنی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی وزیر ثقافت سمیت مختلف ملکی اور غیر ملکی نمائندے شریک تھے اور پاکستان نے بطور مہمانِ خصوصی اس نمائش میں شرکت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر ثقافت "سید عباس صالحی" نے 27 ویں عالمی قرآنی نمائش کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس نمائش کا خصوصی مہمان ہے۔
اس کے علاوہ، نائب ایرانی وزیر ثقافت برائے قران اور عترت امور"عبدالہادی فقہی زادہ" نے کہا کہ عالمی قرآنی نمائش میں 10 مختلف ممالک نے شرکت کی ہیں اور یہ نمائش 14 دنوں تک جاری رہے گی۔
اس موقع پر 27 ویں عالمی قرآنی نمائش کے سربراہ نے اس نمائش کے انعقاد میں قومی اور بین الاقوامی تعاون میں مزید اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال مختلف ثقافتی اداروں بشمول "خانہ کتاب" انسٹی ٹیوٹ نے عالمی قرآنی نمائش میں شرکت کی ہیں۔
واضح رہے کہ 27 ویں عالمی قرآنی نمائش "قرآن، معنائے زندگی" کے عنوان کے تحت 11 سے 25 مئی تک ایرانی دارالحکومت تہران میں انعقاد کیا جاتا ہے۔
ہونے والی نمائش میں 10 مختلف ممالک بشمول پاکستان، ترکی، یمن، بھارت، عراق، انڈونیشیا، ٹیونس، فلسطین، افغانستان اور روس کے نمائندے شریک ہیں۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@